خضدار: لیویز فورس سے مبینہ مقابلے میں نوجوان ہلاک

341

خضدار میں لیویز فورس سے مبینہ مقابلے میں ایک نوجوان مارا گیا جس کی شناخت مجیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی اعلیٰ الصبح خضدار کے نواحی علاقہ کھٹان میں ایک نوجوان مجیب الرحمان لیویز فورس سے مقابلے کے بعد مارا گیا۔

لیویز فورس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو چوکی پر روکنے کی کوشش کی گئی تو نہیں رکے اور پھر لیویز فورس پر فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ سے وہ مارا گیا۔