کوئٹہ: ویٹرنری ڈاکٹروں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے اسناد جلا دیئے

159

ویٹرنری ڈاکٹرز کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ، احتجاجاً اسناد جلادیئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ویٹرنری ڈاکٹروں نے بے روزگاری کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ویٹرنری ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران اپنے اسناد جلادیئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے 20 مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت انہیں روزگار فراہم کرے، دوسری صورت میں ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔