شہید نذر بلوچ کو ان کی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی آر اے

373

چھ سال تک قومی آزادی کے مسلح جدوجہد میں سرگرم عمل رہنے والے قومی سرمچار شہید نذر بلوچ کو خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے اہم ساتھی نذر بلوچ عرف سمیر سکنہ بلیدہ کیچ گذشتہ دنوں شدید بیماری کے باعث محاز پر شہید ہوگئے۔ وہ گذشتہ سالوں سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے، شدید بیماری کے باوجود وہ محاز پر موجود رہے اور مسلح کاروائیوں میں حصہ لیتے رہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نذر بلوچ چار سال تک بلوچستان لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے جبکہ گذشتہ دو سالوں سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جدوجہد سے وابستہ تھے۔

بیبگر بلوچ نے کہا بی آر اے شہید نذر بلوچ کو ان کی جدوجہد پر سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے مقصد آزاد بلوچستان کے حصول کا عزم کرتی ہے۔