اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو فراہم کردہ دستاویز ناکافی قرار

142

 انٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کی فراہم کردہ ستاویز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید دستاویزات مانگ لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے حکومت پاکستان سے مزید دستاویزات مانگ لی ہیں۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کے جواب سے نیب کو آگاہ کردیا اور ساتھ ہدایت کی ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے اضافی دستاویزات دی جائیں تا کہانٹرپول سے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کو آمدن سے اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔