غیر ڈاکٹر اور نان ٹیکنیکل تعیناتیوں کو قبول نہیں کرینگے – ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

84

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ لینے والے ینگ ڈاکٹرز کے مستقبل کے بچاو کیلئے کسی بھی قسم کا سخت احتجاجی لاعمل اختیار کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صوبائی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔ ڈینٹل سرجنز کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ کیڈر کا قیام ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا حصہ اور ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے،حالیہ ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایکٹ میں ڈینٹل سرجنز کیلئے مینجمنٹ کیڈر میں کوٹہ مختص کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اس کے ساتھ ہی حالیہ ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر رولز میں ترامیم جس میں گریڈ 17،18،19 میں ڈاکٹرز پوسٹس پر غیر ڈاکٹرز کی تعیناتیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ،پلاننگ سیل،اور ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ کی تمام ٹیکنیکل پوزیشنز پر پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹرز کا حق ہے ان پوسٹس پر غیر ڈاکٹر اور نان ٹیکنیکل تعیناتیوں کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے،S&GADکے ملازمین کو ہیلتھ کے ڈاکٹرز پوسٹس پہ تعیناتیوں کی صورت میں مینجمنٹ کے ڈاکٹرز کیلئے S&GAD میں پوسٹس کا مطالبہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کنٹریکٹ پر تعینات میڈیکل آفیسرز،لیڈی میڈیکل آفیسرز،اور ڈینٹل سرجنز میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو اپنے متعلقہ وارڈز اور ہسپتالوں میں تعیناتی نہ دینا ان کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے جوکہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے مستقبل کیساتھ ایک مذاق ہے جس کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور یہ واضع کردینا چاہتی ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے اگر اپنے متلقہ وارڈز میں تعیناتی کے آرڈرز جاری نہیں کئے گئے تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ لینے والے ینگ ڈاکٹرز کے مستقبل کے بچاو کیلئے کسی بھی قسم کا سخت احتجاجی لاعمل اختیار کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔