کیچ :فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

102

کیچ کے علاقے زامران سے سیکورٹی فورسز نے سابقہ فرنٹئیر کور اہلکار کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران سے سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق کیچ زامران کے سرحدی علاقے جالگی سے فورسز نے احمد ولد ادینگ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا-

ذرائع کے مطابق احمد ولد آدینگ سابقہ ایف سی اہلکار ہیں جس نے بعد میں فرنٹئیر کور چھوڑ کر محنت مزدوری شروع کردی تھی –