چاغی سے لاپتہ عبدالروف تاحال بازیاب نہ ہوسکا

317

عبدالروف ولد حاجی عبدالرزاق کو 8 سمتبر 2018 رات 2 بجے گھر سے فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے امین آباد سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا عبدالروف ولد حاجی عبدالرزاق تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔

اطلاعات کے مطابق عبدلروف کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 8 ستمبر 2018 رات دو بجے اس کے گھر امین آباد سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق عبدالروف کے لواحقین نے لاپتہ ہونے کی مکمل کوائف تنظیم کے پاس جمع کردی ہے ۔