کیچ کے مختلف علاقوں فوجی آپریشن، عوام محصور

185

فورسز نے رودبُن سمیت دیگر علاقوں کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آج فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، زمینی فوج سمیت ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ، تمپ کے مختلف علاقوں رودبُن، کلبر، نہنگ سمیت دیگر علاقوں میں فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے، دوران آپریشن گھروں کی تلاشی لینے سمیت پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کا دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رودبُن سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی راستوں کو فورسز نے آمد و ورفت کے لیے بند کردیا ہے جبکہ فورسز کی بڑی تعداد کو پہاڑی علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم دوران آپریشن کسی قسم گرفتاری کے تاحال معلومات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز تمپ کے علاقے رودبُن میں فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف سی چوکی کو سرمچاروں نے راکٹ لانچروں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک و دو زخمی ہوئے ہیں۔