مچھ میں تجاوزات کے نام پر بلوچوں کے گھر مسمار کرنا بند کیا جائے – بی این پی

158

مچھ میں آبائی زمینوں پر غیر قانونی طریقے سے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل برداشت نہیں کریں گے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بے گھر کرنے جیسے ہتھکنڈوں سے انتظامیہ کو بعض رکھیں – بی این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں غریب بلوچوں کے مکانات کو مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے۔ مچھ میں آبائی زمینوں پر غیر قانونی طریقے سے گھروں کو مسمار کرنے کا عمل برداشت نہیں کریں گے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بے گھر کرنے جیسے ہتھکنڈوں سے انتظامیہ کو بعض رکھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اور انتظامیہ کے ارباب و اختیار من مانی سے گریز نہیں کر رہے ہونا تو یہ چاہئے کہ عوام کو ریلیف دی جاتی نہ کہ ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ تجاوزات کے نام پر لوگوں کے بے گھرکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے لوگوں کی ان کی جدی پشتی زمینوں سے بے دخل کرنے و قبضہ گیری کی پالیسی قبول نہیں، صوبائی حکومت انتظامیہ کو ناانصافیوں سے روک تاکہ مچھ کے غیو رعوام کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک روک سکے اس کے برعکس بی این پی قومی جمہوری سیاست کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گی ۔