تربت شہر سیکیورٹی زون میں تبدیل، 50 سے زائد چوکیاں قائم

557

تربت شہر کو فرنٹیئر کور نے سیکیورٹی زون میں تبدیل کردیا، گذشتہ ہفتے میں 50 سے زائد چوکیاں قائم

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں حالیہ ہفتے کے دوران فرنٹیئر کور نے کئی نئی چوکیاں قائم کرکے سٹی ایریا بشمول سنگانی سر کو مکمل سیکیورٹی زون میں تبدیل کردیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پانچ سے چھ کلومیٹر کے علاقے میں شہر کے اندر 50 سے زیادہ چوکیاں قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کو مکمل سیکیورٹی زون میں بدلنے کا کام گذشتہ ہفتے کے دوران کیا گیا۔

واضح رہے تربت شہر میں پہلے سے ہی حفاظتی انتظامات سخت رہی ہے لیکن گذشتہ عرصے میں بلوچ مزاحمت کاروں کی جانب سے شہر کے اندر سیکیورٹی فورسز سمیت دیگر پر حملے دیکھنے میں آئی ہے تاہم سرکاری ذرائع سے ابھی تک حفاظتی اقدامات میں اضافے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔