بلوچستان:مختلف واقعات میں 3 افراد جانبحق 2 زخمی

105

واقعات کوئٹہ ڈیرہ بگٹی دکی اور مچھ میں پیش آئے 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 3 افراد جانبحق 2 زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علی دوست بگٹی نامی شخص ہلاک ہوگئے-

دوسرے واقعہ میں ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر غلام رسول ولد یار خان نوہکانی نامی شخص ہلاک ہوگئے-

مچھ کے علاقے پیر غائب میں پکنک منانے آنے والا نوجوان محمد فاروق پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے-

لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال کر کوئٹہ منتقل کردیا-

ایک اور واقع میں دکی مشرقی بائی پاس کے مقام پر ٹرک کی زد میں آکر 45 سالہ شخص خالد بیٹنی شدید زخمی ہوگئے-

دریں اثناء کوئٹہ نامعلوم افراد ایاز جوگیزئی کے گاری فائرنگ ڈرائیور زخمی ہوگیا-