حکومت سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتی ہے – فواد چوہدری

216

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کوبڑھا دیتی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام سیمینار سے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے  خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اورموثر ہے، پاکستان میں میڈیا کو ترقی یافتہ ممالک کی طرح آزادی حاصل ہے، ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ معلومات تنازعات کو بڑھا دیتی ہے، میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 3 کے بجائے ایک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم نے پیمرا کو ختم کرکے تمام میڈیا کے شعبوں کیلئے ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مقابلے کی دنیا ہے۔