تمپ: بلوچی زبان کے گلوکار کے گھر پر چھاپہ

309

فورسز نے دوران چھاپے گھر کی تلاشی لی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچی زبان کے گلوکار منہاج مختار کے گھر پر فورسز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، کوشکلات میں بلوچی زبان کے گلوکار کے گھر پر فورسز کیجانب سے چھاپہ مارا گیا، دوران چھاپے فورسز نے گھر کی تلاشی لی۔ تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے منہاج مختار کے گھر پر اس سے قبل بھی فورسز کی جانب سے چھاپے مارے جاچکے ہیں۔