بم دھماکوں کے منصوبے کے پیچھے ایرانی ہاتھ تھا-فرانس

100

فرانسیسی سفارت کار نے الزام عائد کیا کہ فرانس  میں ہونے والے بم دھماکوں کے منصوبے کے پیچھے ایرانی ہاتھ تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی  سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فرانس میں بم دھماکوں کے ناکام منصوبے کے پیچھے ایرانی وزرات برائے انٹیلی جنس کا ہاتھ تھا۔

فرانس میں جون میں ایرانی اپوزیشن کی ایک ریلی پر بم حملوں کا یہ منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے ان فرانسیسی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ اس منصوبے میں تہران کا کوئی سفارت کار ملوث تھا۔

ایران نے اپنے ایک سفارت کار کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔