بلوچستان : واشک سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

85

واشک سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد دو نوجوان لاپتہ ۔

تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے راگے میں فورسز نے ایک شادی کی تقریب پر چھاپہ مارکر دلہا کو بھائی سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

علاقائی زرائع سے دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دلہا  کی شناخت طاہر اور اس کے بھائی جمال ولد فتح محمد  کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مشکے کے علاقے جیبری سے بھی فورسز نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر عبدین اور اس کے ایک رشتہ دار کو لاپتہ کردیا تھا ۔