سبی: ایک شخص کی لاش برآمد

147

سبی، مچھ کے قریب 1 شخص کی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مچھ کے قریب بی بی نانی قومی شاہراہ پر لیویز فورس کو ایک شخص کی لاش اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت ممتاز علی ولد محمد خان سکنہ ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخموں اور موٹر سائیکل کی حالت اور جائے وقوعہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت حادثے کے باعث ہوئی ہے۔