جرمنی : بی آر ایس او کی جانب سے شہید نواب اکبر بگٹی کے حوالے آگاہی مہم

287

شہید نواب اکبر خان بگٹی کے بارویں برسی کے مناسبت سے جرمنی میں آگاہی مہم تیسرے روز اختتام پزیر۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید نواب اکبرخان بگٹی کی بارویں یومِ شہادت کے مناسبت سے بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جرمنی کے شہر کوٹبس میں سہ روزہ آگاہی مہم آج اختتام پزیر۔

بی آر ایس او میڈیا سیل پر آگاہی مہم کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی بارویں یومِ شہادت کے مناسبت سے جرمنی کے صوبے برانڈنگ برگ کے شہر کوٹبس میں تیسرے روز بھی آگاہی مہم جاری رہا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو بلوچستان کی بدترین صورت حال اور شہید نواب اکبر خان بگٹی کی اپنی قوم کے لیے قربانیوں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ خواتین کے اغواء کے واقعات کو بھی اس کمپین میں اجاگر کیا گیا۔