بی آر اے نے کیچ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

184

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کیچ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں جالگی کے قریب شہزارڈن کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک قافلے پرگھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر  تک جاری رہا جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس حملے کے ردِ عمل میں پاکستانی فوج نے کڈوک میں ایک آئل ٹینکر و پٹرول پمپ اور عام لوگوں کے دکانوں کو آگ لگادی۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی  آزادی تک جاری رہینگے۔