بلوچستان کے دو حلقوں کے ضمنی الیکشن کا اعلان

211

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے دو حلقوں پی بی 35مستونگ او ر پی بی 40خضدار  کیلئے ضمنی انتخابات 14اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کا اجراءاور وصولی 28سے 30اگست تک جاری رہے گی،31اگست کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی جب کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4ستمبر کو ہوگی۔

کاغذا ت نامزدگی پر اعتراضات کیخلاف اپیل 8ستمبر تک دائر کی جائیگی اور ایپلیٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 13ستمبر تک سنائے جاسکیں گے،ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 14ستمبر کو جاری کی جائیگی،امیدواروں کے الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 15ستمبر ہے اورضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان 16ستمبر کو جاری کئے جائینگے۔

واضع رہے کہ پی بی 35مستونگ میں سراج رئیسانی کی بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد انتخابات ملتوی ہوئے تھے جب کہ پی بی 40 کی نشست سردا ر اختر مینگل کے رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی