کیچ: شہید حمیدبلوچ کے والد انتقال کرگئے

502

شہید حمید بلوچ کے والد محترم عبدالرحمان انتقال کرگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق شہید حمید بلوچ کے والد محترم عبدالرحمان ضلع کیچ کے علاقے دشت میں انتقال کرگئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ شام کے وقت دشت کے علاقے کُنچتی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے شہید حمید بلوچ کو 11 جون 1981 کو پاکستانی عدالت کے حکم پر بغاوت کے الزام میں پھانسی دے دی گئی تھی۔