مشکے اور پنجگور میں فورسزکے قافلوں پر حملے

177

مشکے اور پنجگور میں فورسز قافلوں پر مسلح افراد کا حملہ

دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مشکے اور پنجگور میں فورسز کی گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج مشکے میں بُنڈکی اور تنک کے درمیانی علاقوں میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد اور فورسز کے درمیان دیر تک فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں سنی گئی ۔

دریں اثناء پنجگور میں مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پنجگور شہر سے سبز آپ کے علاقے کی جانب جارہا تھا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ قافلہ میں شامل فورسز سی پیک روٹ کی حفاظت پر مامور تھےجن کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

باخبر ذرائع دونوں حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات پہنچنے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیپیک کے حفاظت کیلئے تعینات پاکستانی اہلکاروں پر پہلے بھی کئی حملے کیے گئے ہیں۔