فیفا ورلڈکپ: ایران، مراکش و سعودی عرب کو شکست

208

فیفا ورلڈ کپ میں بروز بدھ کھیلے جانے والے تین میچوں میں ایران، سعودی عرب اور مراکو اپنے اپنے میچ ہارگئے

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج کے پہلے میچ میں پرتگال نے مراکش کو 1-0 سے شکست دےدی جبکہ دوسرے میچ میں یوروگوائے نے سعودی عرب کو1-0 شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا اور آج کے تیسرے میچ میں اسپین نے ایران کو 0-1 سے شکست دے دی۔

گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

یوروگوائے کے علاوہ روس بھی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

گروپ اے میں اب تک چاروں ٹیمیں اسپین، پرتگال، ایران اور مراکش 2، 2 میچز کھیل چکے ہیں، اسپین 4، پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پرتگال 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایران تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور مراکش بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔