بلوچ قوم الیکشن کا بائیکاٹ کر کے غیرت مند ہونے کا ثبوت دیں. یو بی اے

405

الیکشن میں حصہ لینے والے افراد اپنے وطن، ماؤں بہنوں کی عزت اور شہیدوں کے خون کا سودا کررہے ہیں. مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے والے افراد اپنی دھرتی ماں پر ظلم، شہیدوں کے خون اور بلوچ عورتوں کی بے حرمتی بلوچ عورتوں کی عزتوں کو لوٹ لینے والے قابض پاکستانی ریاستی افواج کے لیے دلالی کا کردار ادا کر رہے ہیں.

انہوں کہا کہ کیا الیکشن میں حصہ لینے والے سردار، نواب، میر، ٹکری، وڈیرے بلوچستان میں پاکستانی مظالم سے بے خبر ہیں. کیا ان کو یہ معلوم نہیں کہ بلوچ عورتوں کو قابض ریاست کے فوجی گھروں سے اٹھا کر فوجی چھاؤنیوں میں اپنی حوس کا شکار بنارہے ہیں، کیا یہ اتنا نہیں جانتے کہ کتنے غیرت مند بلوچوں نے اپنی مادر وطن کی آزادی کی خاطر اپنے سروں کی قربانی دیکر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے اور ہزاروں بلوچ لاپتہ ہیں جو دشمن کی ٹارچر سیلوں میں ظلم کا شکار ہو رہے ہیں، کیا ان کو یہ پتہ نہیں کہ بابو نوروز کو قرآن کے نام پر دھوکہ دیا گیا.

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قوم اور بلوچستان میں ناپاک ریاست کے مظالم کی ایک لمبی داستان ہے جس سے دنیا اور الیکشن میں حصہ لینے والے افراد بے خبر نہیں ہیں، با خبر ہوتے ہوئے بھی یہ لوگ پاکستانی ناپاک جھنڈے کو اپنے سینے پر لگا کر کرسی اور چند ٹکوں کی خاطر اپنے دیس، ماؤں، بہنوں کی عزت اور شہیدوں کے خون کا سودا کر رہے ہیں جنہیں بلوچ قوم کھبی بھی معاف نہیں کرے گی.

مزار بلوچ نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ بلوچ قوم الیکشن کا بائیکاٹ کر کے ایک غیرت مند بلوچ ہونے کا ثبوت دیں، الیکشن کے دن گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ بلوچ سرمچار الیکشن اور الیکشن کے بعد بھی وطن کے سوداگروں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے.