پنجگور: ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ایک کی حالت نازک

219

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو موٹر سائیکلوں کے بیچ تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق پنجگور میں زنڈین داز کے مقام پر سالم نامی نوجوان اور ایوب فرہاد عالم نامی شخص کے موٹر سائیکلوں کے بیچ تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سالم بلوچ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔