قلات میں بارودی سرنگ کا دھماکہ

216
File Photo

قلات پارود میں بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع قلات کے نواحی علاقے پارود میں بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ-
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے پارود میں بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ ہوا ہے- دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت اور  ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم واقعے کی پوری تفصیل آنا باقی ہے۔

اپڈیٹ: ذرائع سے مذید موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بہادر خان ولد جمعہ خان سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام دلشاد ساسولی بتایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔