پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

102

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پرویز نامی شخص جان بحق اور امجد وشہزاد نامی دو شخص زخمی ہوئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے  مطابق پرویز ولد دین جان اپنے دوستوں کے ہمراہ شہزاد ولد عطا محمد وامجدولد جوان کھیتوں کے قریب بیٹھے تھے کہ نامعلوم  مسلح افراد نے رات کے اندھیرے  ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پرویز نامی شخص جان بحق اور ان کے ہمراہ شہزاد وامجد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے سول اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا اور زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی  شامل ہیں۔