خاران: نوجوان ادیب و شاعر امانت حسرت فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ

174

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلوچ شاعر و ادیب امانت حسرت جو کہ جی آر شاری کے قلمی نام سے لکھتے ہیں، منگل کی شام کو فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تاحال لاپتہ  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امانت حسرت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم فل کر رہے ہیں۔ انہیں اسلام آباد کے سفر سے واپسی پر احمدوال چیک پوسٹ سے فورسز بس سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

وہ بطور صحافی سوشل میڈیا میں رخشان نیوز کے رپورٹر تھے۔ ان کا تعلق خاران کی ایک اَدبی تنظیم سنگت لائبریری سے ہے۔ وہ ادبی حوالے سے بہت سرگرم تھے۔ وہ ایک شاعر اور ایک اچھے رائٹر بھی ہیں جو سماجی سیاسی حوالے سے مختلف کالم بھی لکھ چکے ہیں۔