تمپ سے نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ پنجگور میں سرچ آپریشن

462
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق آج ضلع تربت کے علاقے تمپ سے ایک بلوچ نوجوان کی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے جبکہ ضلع پنجگور میں سرچ آپریشن کے دوران اہل علاقہ پر تشدد کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج تمپ سے فورسز نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد وہ  تاحال لاپتہ ہیں۔ نوجوان کی شناخت عبدالوہاب ولد شاہ مراد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ نویں جماعت کا طالبعلم بتایا جاتا ہے۔

 

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کیل کور عزت بازار میں آج علی الصبح فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں سے قیمتی اشیاء کے لوٹ مار کی۔

دوران آپریشن مذکورہ علاقے میں فورسز نے ایک نیا چیک پوسٹ قائم کرلیا۔ تاہم دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کو ابتک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔