ناصر لانگو کی اغواء قابل مذمت ہے : بلوچستان بار کونسل

278

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین عطااللہ لانگو، ہئی کورٹ بار ایسوسیشن کے صدر شاہ محمد جتوئی اور کوئٹہ بار کے صدر کمال خان کاکڑ نے ناصر لانگو کے اغواء کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گھناؤنے سازشوں سے حالات مزید بدتر ہونگے اور ان سے عوام میں احساس محرومی پائی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناصر کی والدہ کی طرف سے درخواست کے موقع پر کیا،

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ناصر لانگو کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائے۔

یاد رہے کہ ناصر لانگو بلوچستان کے ایک آزادی پسند رہنماء اور مشہور شخصیئت میر غفار لانگو کے فرزند ہیں، غفار لانگو کو ان کی سیاسی نظریات کی بنا پر اغواء کر کے قتل کردیا گیا تھا اور کچھ عرصے سے ان کے فرزند ناصرلانگو بھی لاپتہ ہیں جس کا الزام ان کے خاندان والے پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں پر عائد کرتے ہیں۔