لشکر بلوچستان نے وڈھ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

725

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے شب تقریباً دو بجے ہمارے سرمچاروں نے وڈھ ایف سی کیمپ پر چار راکٹ فائر کیئے اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض ایف سی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ  ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔