لشکر خراسان کے کارندے کو ہلاک کیا، بی ایل ٹی

358

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے کیچ کےعلاقے سہررودی گورکوپ میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والی مذہبی شدت پسند لشکر خراسان کے کارندے میر ھنشو کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مزکورہ شخص کئی برسوں سے گورکوپ اور گردنواح میں مفتی شاہ میر کے سربراہی میں بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی اور ان کے خاندانوں کے کئی افراد کے اغواہ نما گرفتاری میں براہ راست شریک رہا ہے۔

میران بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز تمام ریاستی مخبروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ بلوچ مفادات کے خلاف قابض آرمی کا ساتھ چھوڑ دیں ورنہ انھیں بھی نشانہ بنایا جائے گا ۔