بولان : فورسز کا چھاپہ 3 افراد گرفتار

139

بولان میں فورسز کا چھاپہ،تین افراد گرفتار ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ مچھ کے مطابق فورسز نے بولان کے علاقے کرتگ میں چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتار افراد کی شناخت 35 سالہ میرجان ولد سیدان ، 27 سالہ جنگان ولد شامیر اور 25 سالہ کابل ولد حیات کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ گرفتار افراد علاقے زمینداری اور مالداری کررہے تھے ۔

اس کے علاوہ پاکستان آرمی کے ترجمان آئی ایس پی آر نے بھی ان افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مچھ و سبی سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے