براہمداغ بگٹی کا موقف بلوچ قومی تحریکِ آزادی کا انحراف ہے۔ میر عبدالنبی

1498

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق بزرگ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی  نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر براہمداغ بگٹی کے 27 مارچ 1948 کے بابت موقف کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کا ٹویٹ بلوچ تاریخ اور بلوچ قومی تحریک آزادی کا انحراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقف بلوچ قومی تحریک کو خفیہ طور پر نقصان دینے اور ایک سمجھوتے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

یاد رہے گذشتہ شب براہمداغ بگٹی نے ٹوئیٹر پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر قبضے کا دن تسلیم نہیں کرتے، اس دن بلوچستان کے کئی ریاستوں میں سے صرف ایک ریاست قلات پر قبضہ ہوا تھا جبکہ باقی ریاستیں اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے تھے اور وہ عرصہ دراز تک پاکستان کے اندر رہ کر حقوق چاہتے تھے۔