ڈیرہ بگٹی : بارودی سرنگ کا دھماکہ ، 3 افراد زخمی

152
File Photo

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار 3افراد زخمی ہوگئے ہیں

زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیاگیاہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز نامعلوم نامعلوم مسلح افراد  کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ پر ٹریکٹر ٹرالی چھڑ جانے سے زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار تین افراد شاہ بخش ،خدا بخش اور ماسک علی شدیدزخمی ہوگئے ۔

واقعہ ڈیرہ بگٹی کے پیر چٹھہ اے ایریا میں پیش آیا ۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیاگیاہے ۔