بی ایل اے نے کاہان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

303

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے گذشتہ روز کاہان کے قریب پیشی کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ گولہ بارود ڈھونڈ رہے تھے اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں کاہان سے قابض فورسز مقامی مخبروں کی مدد سے کئی بار آپریشن کرکے مقامی لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے رہے ہیں جبکہ کل بھی وہ سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا اسطرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔