پنجاب میں بلوچ و پشتون طلبا پر حملہ قابل مذمت ہے: بلوچ ڈاکٹرز فورم

122

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ اور پشتون طلباء پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نوعیت کا پہلا واقع نہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار بلوچ اور پشتون طلباء پر حملے ہوئے ہیں. ترجمان نے کہا پنجاب پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ بلوچ اور پشتون طلباء کے ساتھ تعصبانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے جائے کم ہے. اس طرح اقدام کا مقصد طلباء کے لئے تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے . بلوچ اسٹوڈنٹس بہتر تعلیم کے حصول کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے ہیں یہ ان کی تعلیم اور علم دوستی کا واضح ثبوت ہے .
ترجمان نے مزید کہا کہ طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں. بلوچستان حکومت اور نمائندے اس حوالے سے کردار ادا کریں. اور یونیورسٹی انتظامیہ اپنے اس تعصبانہ رویہ کو فوری طور ختم کرے. بلوچ ڈاکٹرز فورم اس مصیبت میں اپنے طلباء کے ساتھ اظہار کھڑی ہے.