خضدار کے علاقے زیدی میں آپریشن، ایک شخص گرفتار

361

خضدار کے علاقے زیدی میں فورسز کا آپریشن۔

دوران آپریشن ایک گرفتار۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز نے خضدار کے علاقے زیدی میں گذشتہ رات آپریشن کرکے درجنوں گهروں کی تلاشی لی۔

فورسز نے دوران آپریشن ایک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

فورسز کے ہاتهوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت بلوچ ولد حاجی غلام مصطفٰی کے نام سے ہوئی۔