بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 پاکستانی ہلاک25 زخمی

287

بھارتی فوج کی جانب سے  پاکستانی شہر سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری اور آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر   فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 پاکستانی ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر قائم 7 مختلف سیکڑز پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے 4 پاکستانیوں کو ہلاک کردیا جبکہ  19  زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں بھارتی فوج کیفائرنگ سے اب تک 10پاکستانی ہلاک  ہو چکے ہیں۔