مند و پنجگور میں فورسز کا آپریش، تربت سے ایک شخص لاپتہ

319

مند و پنجگور میں فورسز کا آپریشن ،گھر گھر تلاشی ، خواتین و بچوں پر تشدد و لوٹ مار، تربت سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کے آبادیوں گومازی بازار ،قلات بازاراورکہدہ حکیم بازار کو پاکستانی فوج نے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی، خواتین و بچوں کوتشدد کا نشانہ بناکر گھروں کے قیمتی اشیا لوٹ لیئے۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے مند گوک میں فورسز نے آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی، خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر لوٹ مار کی۔

جبکہ تربت میں مین بازار سے فورسز وخفیہ اداروں نے ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا جس کی شناخت مختار ولد بختیار کے نام سے ہوگئی۔