بی ایل اے نے حملے کی زمہ داری قبول کرلی

146

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چھتر میں ایف سی اہلکاروں کی چوکی پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بلوچ سرمچاروں نے ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ہمارے یہ حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی اور بلوچ قومی واک و اختیار کے حصول تک جاری رہینگی۔