بی ایل ایف نے مختلف مسلح کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

541

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوجی قافلے ،موبائل ٹاور وپہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والوں پربل حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلیدہ کے علاقے الندور میں گھات لگائے سرمچاروں نے فوجی قافلے کی چار گاڑیوں کو بھاری و جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر دس سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔کامیاب حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ الندور و گرد نواح میں آبادی کا محاصرہ کر کے آپریشن کیا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ لوٹ مار کی اور مارٹر فائر کئے جس سے دوست محمد بازار میں ایک گھر پر مارٹر گرنے سے ایک بچے کا ٹانگ ضائع اور دو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ہفتہ کے روز سرمچاروں نے تمپ میں وارد موبائل نیٹ ورک کے ٹاور کو تباہ کرنے کے ساتھ وہاں موجود تمام مشینری کو نذر آتش کر دیا۔آواران کے علاقے پیراندر میں پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے پر دو گاڑیوں کے ٹائر کو نشانہ بنایا،گزشتہ رات رخشان سی پیک روڈ پر سرمچاروں نے پہیہ جام ہڑتال کی خلاف ورزی پر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے انکے ٹائر برسٹ کیے۔آج مغرب کے وقت مند ٹو دشت روڈ پر لوگوں کو پہیہ جام ہڑتال کے بارے میں آگاہی دی اور خلاف ورزی کرنے والی ایک گاڑی کے ٹائر برسٹ کئے۔