بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات

572

اتحاد، اختلافات اور سابقہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بلوچ ریپبلکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں نواب براہمداغ بگٹی کے سربراہی میں چلنے والی بلوچ ریپبلکن پارٹی اورنوابزادہ حیربیار مری کی تنظیم فری بلوچستان موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں  اتحاد اور مشترکہ عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے سابقہ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور آئندہ ایک دوسرے سے تعاون بڑانے پر اتفاق کیا ہے۔

18 نومبر کو ہونے والے اس ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ سیاسی اختلافات اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں آسانی پیدا ہو اور اتحاد کے لیے راہ ہموار ہو۔ جبکہ تمام تر معاملات سے قوم کو آگاہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ18  نومبر کو تمام بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے درمیان ملاقات متوقع تھی لیکن اس ملاقات کو نواب مہران مری کے سوئس حکام کی جانب سے ملک بدری کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔ تاہم اب فری بلوچستان موومنٹ اور بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے زرائع کے مطابق اس دن ایک ملاقات ہوئی تھی تاہم اس ملاقات میں بلوچستان کی سب سے بڑی آزادی پسند سیاسی تنظیم بی این ایم یا دوسرے تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔