بلوچستان:غفلت بر تنےپر 140ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا

179

محکمہ صحت بلوچستان نے فرائض میں غفلت بر تنے اور سرکاری ملا زمت سے غیر حا ضری پر صوبے کے 140ڈاکٹروں کو معطل کردیا ،

محکمہ صحت زرائع کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے فرائض میں غفلت برتننے پر ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے ابتدائی طور پر 140ڈاکٹروں کو معطل کردیا ہے ،

اس کے علاوہ 180ڈاکٹروں کو اظہار وجوع نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ،جبکہ سیکر ٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے 7ڈاکٹروں کو سرکاری ملازمت سے بر خاست کر نے اور 45کو سز ا دینے کے لئے مراسلہ چیف سیکر ٹری بلوچستان کو ارسال کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جن ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان میں زیادہ تر کئی عرصے سے سرکاری ملازمت سے غیر حاضر ہیں یا پھر فرائض کی انجام دہی میں غفلت بر تنے کے مر تکب ہوئے ہیں