تمپ:بحرین سے آنے والوں افرادکو فورسز نے قتل کرکے مزاحمت کار ظاہر کردیا

710

تمپ میں فورسز نے بحرین سے آنے والے دو افراد کو قتل کرکے انھیں مزاحمت کار ظاہر کردیا ۔
تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق آج صبح تمپ کے علاقے رودبن میں فورسز نے ایک گھر کو محاصرے میں لیکر وہاں موجود افراد کو گرفتار کرکے ان میں دو کو شناخت کرنے کے بعد قتل کردیا ۔
نمائندے کے بعد جن دو افراد کو فورسز نے شناخت کے بعد قتل کردیا ان کے بارے میں مصدقہ اطلاع یہی ہے کہ ان میں سے سعید ولد امیر گذشتہ دو سال سے بحرین میں محنت مزدوری کرتا تھا اور حال ہی میں واپس اپنے خاندان والوں سے ملنے کیلئے آیا ہوا اور سعید بلوچ سے ملنے کے لئے اس کا ایک دوست امجد ملاقات کرنے کیلئے آیا ہوا تھا ۔
مزید معلومات کے مطابق فورسز نے جن دو افراد کو گرفتاری کے بعد قتل کردیا اور بعد میں ان کو میڈیا کے سامنے جاری بیان میں مزاحمت کار ظاہر کیا دراصل ان کا کسی بھی مزاحمتی تنظیم سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فورسز نے درجنوں بلوچوں کو جو بیروں ملک مقیم تھے جب واپس اپنے والدین و بال بچوں سے ملنے کیلئے آئیں تو انھیں یا تو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا یا پھر انھیں ان کے گھر ہی میں قتل کرکے انھیں میڈیا کے سامنے مزاحمت کار ظاہر کردیا گیا ۔