گوادر میں سید ہاشمی ایونیو کے سامنے سی این جی سلنڈر پھٹنے پرپاکستان آرمی کی ایمبولنس میں آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے پاکستانی فوج کے ایمبولنس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔