کوئٹہ میں ایف سی و پولیس کے ہاتھوں 31 افراد گرفتار

210

کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 31 افراد گرفتار، آمدہ اطلاعات کے مطابق ایف سی اور پولیس کی مشترکہ آپریشن میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں چکی شاہوانی، سریاب، ہزار گنجی، نواں کلی، فیض آباد اور کچلاک سے 31 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

دوسری جانب پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کوئٹہ میں آپریشن رد الفسا کے تحت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے امریکہ کی جانب سے عسکری امداد کی بندش کے بعد طالبان اور دیگر مذہبی شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ردالفسا کا آغاز کیا ، لیکن اب اس کا دائرہ بلوچستان میں عام عوام اور بالخصوص سیاسی کارکنوں کی گرفتاری ، اغواء اور قتل عام تک پھیلا دیا گیا ہے