بولان میں ایک بار پھر فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن شروع

269
Center
File Photo

بولان کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے فورسز نے ایک اور بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے

آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے پیر اسماعیل و آس پاس کے علاقوں میں آج صبح سے فورسز نے فضائی و زمینی آپریشن شروع کی ہے جس میں مختلف علاقوں میں شدید فضائی شیلنگ کے علاوہ زمینی فورسز نے علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بولان سے متصل علاقے ہرنائی میں بھی فورسز نے بڑے پیمانے کا پریشن کیا تھا جس میں درجنوں  لوگوں جن میں خواتین و بچے شامل تھیں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا اور اس کے بعد چند لاپتہ لوگوں کی لاشیں شاہرگ و اردگرد کے علاقوں سے برآمد ہوئیں جبکہ خواتین و بچے تاحال لاپتہ ہیں ۔