بلوچ مسلح تنظیم بی آر اے نے ڈیرہ بگٹی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

173

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں حیروخ کے مقام پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں کے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ایف سی چیک پوسٹ بھی تباہ ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔