مائیکرو سافٹ ہیکنگ کا واقعہ، چینی ہیکرزنے امریکی محکمۂ خارجہ کی 60 ہزار ای...
سینیٹ عملے کے ایک رکن نے بدھ کو روئٹرز کو بتایا کہ اس سال کے شروع میں مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم کو تباہ کرنے والے چینی ہیکرز...
شام: امریکی فضائی حملے میں داعش رہنما ہلاک
امریکہ نے شام میں دو فضائی حملوں میں دہشت گرد تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ کے ایک اہم رہنما سمیت اسلحے کے ایک اسمگلر کوبھی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ فوجی کارروائیاں شمال میں شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں کی گئیں۔
امریکی فوج نے چھ اکتوبر جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے شمالی شام میں ایک غیر معمولی فوجی کارروائی میں نام نہاداسلامی شدت پسند تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے تعلق رکھنے والے تین سینیئر اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
فضائی حملہ اور ہیلی کاپٹر کے مدد سے ہونے والے یہ حملے شام میں صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز کے زیر قبضہ علاقوں میںاپنی نوعیت کی امریکہ کی یہ پہلی فوجی کارروائی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اہداف سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے میں 1,000 گھنٹے سے زیادہ کاوقت صرف کیا تاکہ حملے کے دوران کولیٹرل نقصان کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیںہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام کو امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں داعش کا ایک نائب رہنما ابو ہاشم العماوی ماراگیا۔ عالمی سطح پر عسکریت پسند ابو ہاشم العماوی کا شمار آئی ایس کے پانچ سب سے سینیئر ارکان میں ہوتا تھا۔
جمعرات کے روز ہی اس سے قبل سینٹ کام نے یہ اعلان کیا کہ اس نےشام کی الحسکہ گورنری میں صبح سے پہلے ہونے والے چھاپےکی ایک کارروائی میں رکّان واحد الشماری کو ہلاک کر دیا، جو ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کے لیے کافیمعروف تھے۔
سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بکینو نے ایک بیان میں کہا، ’’فورسز نے شمال مشرقی شام میں ایک چھاپہ مارا جس میں آئی ایس کےایک سینیئر اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘
روس نے جدید ہائپر سانک میزائل تیار کر لیا : صدر ولادی میر پوتین
روس کے صدر ولادی میر پوتین نے قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں جدید ہائپر سانک میزائل تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے عالمی طاقتوں کو خبردار...
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملہ، یمن کے حوثیوں نے ذمہ داری قبول...
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی ایک عمارت میں جمعے کی علی الصبح دھماکہ ہوا ہے تاہم فوج کا کہنا ہے کہ بظاہراً یہ ڈرون حملہ تھا جس کی...
اردن :امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 25 زخمی
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام نے ملکی نشریاتی ادارے سی...
امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
امریکی ایوان میں جو نیا بل متعارف کیا گیا ہے، اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے پاکستانی حکام پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا...
روس نے شام میں ظالم حکومت کو برقرار رہنے میں مدد کی : امریکہ
امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے شام کی خانہ جنگی میں روس کے عمل دخل پر سخت تنقید کی ہے جب کہ امریکی محکمہ خارجہ ماسکو پر دباؤ ڈال...
اسرائیل حملے کے سیٹلائٹ مناظر پیش کرے۔ روس
اسرائیل اور علاقے کی خلاء سے نگرانی کرنے والا اسرائیلی اتحادی ملک امریکہ حملے کے سیٹلائٹ مناظر دنیا کے سامنے لائیں: ماریہ زاہرووا
روس...
بلوچستان میں دل دہلانے والے انسانیت سوز مظالم بند کیے جائیں ۔ جان میکڈونل
برطانیہ کے ویسٹ منسٹر ہال میں لیبر پارٹی کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ جان میکڈونل اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کے صورتحال پہ...
شہدائے مرگاپ ریفرنس: بلوچ شہداء نے تحریک کو ایک واضح وژن دیا – بی...
بلوچ نیشنل موومنٹ یو کے چیپٹر کے زیر اہتمام شہدائے مرگاپ کی یاد میں آن لائن ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس کے آغاز میں شہداء کی یاد میں دو منٹ...


























































