کوہلو: مکان کی چھت گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جانبحق

322
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کے نواز زرکون کے مطابق کوہلو کے علاقے دکی میں جاری بارش کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ گھر کا سربراہ دوست علی بے ہوش ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جانبحق افراد میں دو خواتین اور تین بچیاں شامل ہیں۔

خیال رہے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں اتوار کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

نواز زرکون کا کہنا ہے کہ لیویز حکام نے مکان کے ملبے سے لاشوں نکال لیا ہے جبکہ مزید امدادی کاروائی جاری ہے۔